سکولوں میں 14 لاکھ85 ہزار پودے لگانے کا ہدف

سکولوں میں 14 لاکھ85 ہزار پودے لگانے کا ہدف

ہائی سکول 90، مڈل 45، پرائمری سکولوں میں 15پودے لگانا لازمی قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔محکمہ کے مطابق رواں سال 38 ہزار سکولوں میں مجموعی طور پر 14لاکھ 85 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 21 ہزار پرائمری سکولوں میں 3 لاکھ 25ہزار پودے ، ساڑھے 7 ہزار مڈل سکولوں میں 3 لاکھ 30 ہزار جبکہ 9 ہزار ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 8لاکھ 30ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ہدایت کے مطابق ہر ہائی سکول میں 90، مڈل سکول میں 45اور پرائمری سکول میں 15 پودے لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو شجرکاری مہم کے مؤثر نفاذ کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس عمل کی سخت نگرانی کا حکم دیا ہے ۔حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پنجاب کے خواب کو عملی شکل دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں