وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کا دورہ ایوان تجارت
آٹھ ماہ میں جامعہ کا خسارہ ختم، مالی معاملات بہتر کئے ، ڈاکٹر زبیر اقبال
ملتان (لیڈی رپورٹر)ایوانِ تجارت و صنعت ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کی آمد پر صدر میاں بختاور تنویر شیخ اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں یونیورسٹی کے تدریسی، انتظامی اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وائس چانسلر نے بتایا کہ عہدہ سنبھالتے وقت یونیورسٹی کو 670 ملین روپے خسارے کا سامنا تھا، تاہم آٹھ ماہ میں مؤثر اقدامات کے ذریعے خسارہ ختم کر کے مالی بہتری حاصل کی گئی اور رواں سال بجٹ مثبت ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کے باوجود مالی توازن برقرار رکھا گیا، کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا گیا اور نہ ہی نئی بھرتیاں کی گئیں۔