فائرنگ سے 2 افراد زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا ) تھانہ ساہوکا کے علاقوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔
نواحی گاؤں 293 ای بی میں گیڈر کو دیکھ کر 12 بور بندوق سے کیا گیا فائر وہاں موجود نعیم کو جا لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ورثا نے واقعہ کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کارروائی سے انکار کر دیا۔