35مقدمات میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 35مقدمات میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پل مترو پر روکا تو مشکوک موٹرسائیکل سوار نے پولیس پر فائرنگ کردی

 وہاڑی (خبرنگار ) تھانہ مترو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، رابری اور چوری کے 35سنگین مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران پل مترو پر مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے تعاقب پر وہ تیز رفتاری کے باعث پل کڈن کے قریب درخت سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت منیر احمد عرف منو کھرل ولد نور احمد سکنہ 113ڈبلیو بی کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی، چوری اور رابری سمیت 35 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل اور ناجائز پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں