خاتون دو بچوں سمیت اغوا ،پولیس بازیاب نہ کراسکی
بیوی بچوں کو بازیاب کرایا جائے :شعیب ، اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ
خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) تھانہ سٹی کے علاقے نظام آباد میں 20روز قبل 22 الہ خاتون لائبہ بی بی کو دو کمسن بچوں زوہیب اور عفراء سمیت نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا پولیس بازیاب نہ کرا سکی ۔ مقدمہ متاثرہ کے خاوند شعیب کی درخواست پر درج کر لیا گیا ۔ شعیب کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی سست روی کا شکار ہے ۔ متاثرہ شہری نے الزام لگایا کہ وہ انتہائی غریب ہے اور 1787 ہیلپ لائن کے ذریعے مقدمہ درج کروایا ۔ متعدد بار تھانے کے چکر لگانے کے باوجود بیوی بچوں کی بازیابی نہ ہو سکی ۔حکام سے اپیل ہے بیوی بچوں کو بازیاب کرایا جائے ۔