خانیوال :تقر یب میں پٹاخہ چلنے سے 12سالہ بچہ زخمی

 خانیوال :تقر یب میں پٹاخہ چلنے سے 12سالہ بچہ زخمی

سبحان کے ہاتھ میں پٹاخہ پھٹ گیا ، بچے خوفزدہ ہوکر بھاگ نکلے

خانیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سامان دھڑلے سے فروخت جاری ہے ۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں پٹاخہ چلنے سے 12سالہ بچہ سبحان حسین ہاتھ میں پھٹنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور بچے خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے جس دوران متعدد بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب سے آتش بازی فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں