وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز سے ڈاکٹر عالیہ بشیر کی ملاقات

وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر  مہناز سے ڈاکٹر عالیہ بشیر کی ملاقات

ملتان (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے گائنی کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ بشیر نے وائس چانسلر آفس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران طبی تعلیم کے فروغ۔۔۔

، پیشہ ورانہ تعاون، خواتین کی صحت سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ طبی شعبے میں ماہرین کے درمیان روابط اور تجربات کا تبادلہ ادارہ جاتی ترقی اور صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے نہایت اہم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں