رقبہ پر قبضہ کی کوشش، ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی

رقبہ پر قبضہ کی کوشش، ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہری کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔

 گلگشت پولیس کو اظہر اقبال نے درخواست دی کہ جب وہ اپنے رقبہ پر پہنچا تو ملزم شہباز نامعلوم افراد کے ہمراہ دیوار پر تحریر کروا رہا تھا۔درخواست گزار کے مطابق جب اس نے ملزمان کو منع کیا تو وہ طیش میں آ گئے اور زبردستی رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں