خانیوال میں جرائم بڑھنے پر پیپلز پارٹی کا اظہار تشویش
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔۔۔
ضلع خانیوال میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی، راہزنی، قتل اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کھلے عام سرگرم ہیں جبکہ متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں، پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔