پولیس نے 4بھتہ خور گرفتار کرلئے ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر )بھتہ خوری کے الزام میں پولیس نے چارافراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔
ممتاز آباد پولیس کو ٹریفک وارڈن سخی سرور نے تحریر دی کے ملزم عارف ،سلیم ،محمود اور افضل علی لوگوں کو ڈرادھمکاکر بھتہ وصول کرتے پائے گئے جن کوبمشکل قابو کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔