گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش، حالت تشویشناک
بورے والا(نمائندہ دنیا ) تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ گلشن ٹاؤن نور بلاک میں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے مبینہ طور پر گلے پر شیشہ مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔