دوکوٹہ پولیس کی کارروائی 2 شراب فروش گرفتار
دوکوٹہ (نامہ نگار ) پولیس چوکی دوکوٹہ کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی میں محمد ریاض اور محمد نواز کو گرفتار کر کے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
دونوں پر الگ الگ مقدمات درج کیے گئے جبکہ ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انچارج راؤ واجد علی نے کہا کہ افسران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں ہیں مہم۔ محمد نقاش، رانا سہیل انور، ظفر اقبال گوراسی، محمد خالد گجر، محمد سعید گجر، محمد کاشف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔