بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر غور

بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر غور

بہاولپور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر غورایڈیشنل چیف سیکرٹری کی عوامی مسائل حل کرنے ،کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی سے کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے عرفان علی کاٹھیا کو کمشنر بہاولپور تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران بہاولپور ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کمشنر بہاولپور نے ڈویژن میں انتظامی امور، صفائی مہم ’’ستھرا پنجاب‘‘ اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت انتظامی معاملات میں بہتری اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری فواد ہاشم ربانی نے کمشنر بہاولپور کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اور سرکاری امور میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں