ٹریفک حادثے کے بعد جھگڑا، ایک شخص شدید زخمی

 ٹریفک حادثے کے بعد جھگڑا، ایک شخص شدید زخمی

ٹریفک حادثے کے بعد جھگڑا، ایک شخص شدید زخمیبیچ بچاؤ کی کوشش کرنے والے ریڑھی بان بھی لڑائی میں شامل ،تحقیقات شروع

 میاں چنوں(تحصیل رپورٹر) تحصیل کچہری کے سامنے کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد تلخ کلامی نے شدید جھگڑے کی صورت اختیار کر لی جس میں مکوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ واقعے کے دوران بیچ بچاؤ کی کوشش کرنے والے ریڑھی بان بھی لڑائی میں شامل ہو گئے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی اور علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ جھگڑے کے نتیجے میں کیری ڈبہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں