پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپ سیل، جرمانہ عائد

پیمانہ کم ہونے پر پٹرول  پمپ سیل، جرمانہ عائد

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) پیمانہ کم دینے کی شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے ٹیلی فون ایکسچینج کے بالمقابل واقع المکہ پٹرول پمپ کو سیل کر کے۔۔

 بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔تفصیل کے مطابق شہری کی شکایت پر پیرا فورس نے موقع پر پہنچ کر پٹرول پمپ کی مشینوں اور پیمانوں کی جانچ کی تو مشین سے مقررہ مقدار سے کم پٹرول فراہم کیے جانے کی تصدیق ہوئی جس پر انتظامیہ نے فوری پمپ کو سیل کر دیا۔ شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہنگے داموں پٹرول کی خریداری کے باوجود کم پیمانہ دینا سراسر ناانصافی ہے اور ایسے تمام پمپس کی باقاعدہ اور مستقل چیکنگ کی جانی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں