خاتون بچے سمیت اغوا‘ مقدمہ درج

 خاتون بچے سمیت اغوا‘ مقدمہ درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شادی شدہ خاتون بچے سمیت اغواء۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

موضع چودھری کی رہائشی نسیم فاطمہ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی شادی شدہ بیٹی نایاب فاطمہ کو اس کے ڈھائی سالہ بیٹے سمیت مبینہ طور پر مرد و خواتین نے گھر سے زبردستی اٹھا لیا۔درخواست کے مطابق نایاب فاطمہ اپنی والدہ کے گھر موجود تھی کہ واپس آتے ہی نادر حسین، زرینہ بی بی، سونیا اور دو نامعلوم افراد اسے کار میں بٹھا کر لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں