چیئرمین سینیٹ سے وزیر خزانہ کی ملاقات، کفایت شعاری پالیسیوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔۔
جس میں مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں اخراجات میں کمی اور مالی بچت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاغیر ضروری اخراجات میں کمی اور قومی وسائل کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے ۔