شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

شہر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

اظہر، سنبل، خوشی محمد سے نقدی، سامان چھن گیا ، مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔نشتر ہسپتال سے اظہر کی نقدی چوری کرلی گئی جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے سنبل سے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزم خوشی محمد کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ، جبکہ اسی تھانے کی حدود میں شاہد کے گھر سے بھی سامان چوری ہوگیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں خالد کے ٹیوب ویل کا سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں مجاہد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔

تھانہ الپہ کی حدود میں نامعلوم افراد عامر کے گھر سے سونا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر کے علاقے میں فہیم کے گھر سے سامان چوری ہوا جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کی حدود میں پرویز کے گھر سے بھی قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں مغیث کی نقدی چوری ہوگئی۔ادھر تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں طیب سے موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مسلح افراد نعمان سے موبائل فون اور کیمرے چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں