عیدالاضحی صفائی پلان شجاع آباد میں عملہ تعینات

عیدالاضحی صفائی پلان  شجاع آباد میں عملہ تعینات

شجاع آباد (نامہ نگار)تحصیل منیجر ستھرا پنجاب حمزہ بھنڈر نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے ستھرا پنجاب تحصیل شجاع آباد کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت 1300 افراد پر مشتمل فیلڈ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

یونین کونسلوں، شہر، مویشی منڈی اور کلیکشن پوائنٹس سمیت 71 کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ آلائشوں کی محفوظ منتقلی کیلئے 300 سے زائد مشینری استعمال کی جائے گی جبکہ 68 ہزار ویسٹ بیگز شہریوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 60 لیٹر عرق گلاب اور 1100 لیٹر فینائل کا سپرے کیا جائے گا۔ عوامی آگاہی کیلئے 25 ہزار پمفلٹس اور 500 پینا فلیکس بھی نصب کیے جائیں گے ۔ حمزہ بھنڈر نے شہریوں سے اپیل کی کہ آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ صفائی کا عمل مؤثر اور کامیاب بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں