ستھرا پنجاب ،عید پرصفائی کے خصوصی انتظامات مکمل
آلائشوں کی بروقت تلفی، ویسٹ مینجمنٹ کیلئے پلان تیار کرلیا:یوسف چھینہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \"ستھرا پنجاب\" کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ نے بتایا کہ عید قرباں کے موقع پر آلائشوں کی بروقت تلفی، صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وارڈز اور یونین کونسلوں کے سپروائزرز کے نام اور رابطہ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں تاکہ شہری فوری آگاہی فراہم کرسکیں۔ ایم ڈی یوسف چھینہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور تمام عملہ 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود رہے گا۔