دریائے چناب کے کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر )صدر جلالپور کے علاقے دریائے چناب کے کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے قبضے میں۔۔۔
لیکر کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کو موضع ریپری سے شہری نے اطلاع دی کہ دریائے چناب کے کنارے نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی کی لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق قتل یا خودکشی قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا اصل حقائق بعد از پوسٹ مارٹم رپورٹ معلوم ہوسکیں گے ۔