گھر سے یو پی ایس اور انورٹر چوری
میلسی (نامہ نگار )محلہ فیض رسول کہروڑ پکا روڈ کی گلی جامعہ مسجد فیض رسول کے رہائشی مہر ارشاد کے گھر سے۔۔۔
چور 50ہزار مالیت کے 2 یو پی ایس،35 ہزار روپے کا انورٹر اور تار چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق شہری مہر ارشاد احمد نے اپنے گھر پر سولر پینل کے استعمال کیلئے 35ہزار مالیت کا انورٹر اور 50 ہزار مالیت کے 2 یو پی ایس لگائے ہوئے تھے ۔