منشیات فروش ارشد عرف چھرا گرفتار،دس کلو ہیروئن برآمد

منشیات فروش ارشد عرف چھرا  گرفتار،دس کلو ہیروئن برآمد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری ۔۔۔

کریک ڈاؤن کے دوران پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ارشد عرف چھرا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد عرف چھرا، سکنہ 23 ڈبلیو بی، منشیات کی سپلائی دینے کے لیے 27 بھٹہ کے قریب جا رہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی 10 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں