بقایاجات کی وصولی میپکو کی اولین ترجیح ،ساجد حسین گوندل

بقایاجات کی وصولی میپکو کی  اولین ترجیح ،ساجد حسین گوندل

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل ملتان ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ نادہندگان سے بقایاجات کی ۔۔۔

وصولی میپکو کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سرکل میں ایگزیکٹو انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل طارق محمود ڈار، ڈپٹی کمرشل منیجر سرور انصاری، ایڈیشنل ایکسین سی ایس سی تاج محمود قمر اور مختلف ڈویژنوں کے ایگزیکٹو انجینئرز نے شرکت کی۔ساجد حسین گوندل نے کہا کہ تمام ڈویژنوں کے افسر ریکوری، صارفین کو سہولیات کی فراہمی، میٹر تبدیلی اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے تحت کام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں