بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کوساڑھے 12سال قید،جرمانہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں وہاڑی پولیس کی مؤثر تفتیش مضبوط شواہد اور۔۔۔
کامیاب پیروی کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو مجموعی طور پر 12 سال 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تھانہ لڈن میں درج مقدمہ نمبر 855/25 کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی جناب سید محمد عمر کی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم افضال عرف پینڈو کو 12 سال 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔