کار اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم، خاتون جاں بحق

کار اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم، خاتون جاں بحق

حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ، ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال روڈ پر کار اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تلمبہ کے قریب بختیاری پمپ کے نزدیک پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 70 سالہ تصویراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ حادثے میں 30سالہ عمر اور 20سالہ معاذ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی جبکہ متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں