شادی شدہ خاتون سمیت 5لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا

شادی شدہ خاتون سمیت  5لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں لڑکیوں اور ایک خاتون کے مبینہ اغوا کے واقعات پر پولیس نے۔۔۔

 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کو نسیماں مائی نے درخواست دی کہ ملزم مرتضیٰ اس کی 15 سالہ بیٹی صنم کو مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگیا۔ دریں اثنا تھانہ کینٹ پولیس کو محسن عزیز نے بتایا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی، جو گیارہویں جماعت کی طالبہ ہے ، کو نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔ ایک اور واقعہ میں سجاد نے پولیس کو اطلاع دی کہ جب وہ گھر پہنچا تو اس کی اہلیہ مہوش گھر میں موجود نہیں تھی جبکہ چھوٹے بچے رو رہے تھے ۔ اسے شبہ ہے کہ نامعلوم افراد اس کی بیوی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔تھانہ گلگشت پولیس کو تنویر نے بتایا کہ اس کی بہن سدرہ تعلیم کے لیے گھر سے گئی لیکن واپس نہ آئی۔ خدشہ ہے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ بی زیڈ پولیس کو رشید نے درخواست دی کہ چار نامعلوم ملزمان اس کی بیٹی افشاں کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں