پولیس کارروائیاں، 8 منشیات فروش گرفتار کرلئے
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
پولیس کے مطابق جلیل آباد تھانے نے ملزم عمران کے قبضے سے 10لٹر شراب برآمد کی، جبکہ مظفر آباد پولیس نے ملزم اکرم سے 1300 گرام چرس قبضے میں لے لی۔ قطب پور پولیس نے ملزم اکرم سے 15 لٹر شراب اور ملزم عزیز خان سے 60 گرام چرس برآمد کی۔بی زیڈ پولیس نے ملزم عارف کے قبضے سے 15 لٹر شراب، کوتوالی پولیس نے ملزم عرفان سے 1100 گرام چرس جبکہ نیو ملتان پولیس نے ملزم قیصر سے 10لٹر شراب برآمد کی۔اسی طرح لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم یعقوب کے قبضے سے 5 لٹر شراب برآمد کر لی۔