زیر تعمیر مکان کے تنازع پر جھگڑا، 1شخص جاں بحق

زیر تعمیر مکان کے تنازع پر جھگڑا، 1شخص جاں بحق

مارپیٹ کے دوران دل پر چوٹ لگنے سے موقع پر موت، قانونی کارروائی جاری

بورے والا(نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں 263 ای بی میں زیر تعمیر مکان کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا جس کے دوران ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔تفصیل کے مطابق محمد اقبال اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے زیر تعمیر مکان پر موجود تھا کہ اس دوران اس کے رشتہ دار جہانگیر، عبدالقیوم اور نسرین بی بی وہاں پہنچ گئے ۔ فریقین کے درمیان مکان کے تنازع پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے محمد اقبال کو زود و کوب کرتے ہوئے نیچے گرا دیا اور اس کے سینے اور دل کے مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ دورانِ تشدد محمد اقبال موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاقے میں واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں