آئندہ بجٹ عوام دوست بنایا جائے ، عاطف حسین

 آئندہ بجٹ عوام دوست  بنایا جائے ، عاطف حسین

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور ممتاز قانون دان چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کو موجودہ مہنگائی ۔۔

، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کے پیش نظر حقیقی معنوں میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا چاہیے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے ، مزدوروں، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشی دباؤ کم کیا جا سکے ۔چودھری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ عام شہری کو براہ راست ریلیف مل سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور انصاف کے شعبوں کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں جبکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں