این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جائے ، شاہدہ بتول

این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا جائے ، شاہدہ بتول

18ویں ترمیم کے اہداف مکمل کرنے کیلئے مالی خودمختاری ضروری، سیمینار

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام \"7ویں این ایف سی سے آگے :صوبائی مالی گنجائش، مساوات اور 18ویں ترمیم کا نامکمل ایجنڈا\" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول تھیں جبکہ جامعہ زکریا کے شعبہ اکنامکس کی پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول نے کلیدی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر حنا علی نے انجام دیئے ۔اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ بتول نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے باوجود 7ویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کی مالی گنجائش محدود ہے ۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی عدم توازن علاقائی مساوات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ڈاکٹر عذرا بتول نے کہا کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو دیا گیا 57.5 فیصد حصہ ان کی ضروریات کے مقابلے میں ناکافی ہے ۔ ان کے بقول 18ویں ترمیم کا ایجنڈا تاحال نامکمل ہے کیونکہ صحت، تعلیم اور توانائی سمیت صوبوں کو منتقل کئے گئے شعبوں کے لیے مناسب مالی وسائل فراہم نہیں کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں