پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے تحت امدادی چیکس تقسیم

پنجاب پریزن فاؤنڈیشن  کے تحت امدادی چیکس تقسیم

ملتان (کرائم رپورٹر)پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کی جانب سے تجہیزو تدفین، شادی گرانٹ اور تعلیمی سکالرشپ چیکوں کی تقسیم کے۔۔۔

 سلسلے میں ڈی آئی جی جیل آفس ملتان میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن اسد جاوید نے ریجن کی جیلوں اور ریجنل آفس میں تعینات ملازمین کے بچوں میں میٹرک اور ایف اے میں 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے پر سکالرشپ چیک تقسیم کئے ۔مجموعی طور پر 07 چیک جن کی مالیت 36 ہزار اور 48 ہزار روپے تھی، جبکہ تجہیزو تدفین کی مد میں 05 چیک جن کی مالیت ایک لاکھ روپے تھی تقسیم کئے گئے ۔ اسی طرح شادی گرانٹ کی مد میں 10 چیک بھی دیئے گئے جن کی مالیت ایک لاکھ، ایک لاکھ 90 ہزار اور 2 لاکھ روپے تک تھی۔چیک وصول کرنے والوں میں طاہر شاہ بخاری ، محمد ندیم ، زاہدہ پروین ، اللہ رکھا ، ساجد علی ، محمد حنیف ، ندیم شہباز ، شبیر احمد ، حق نواز ، اسحاق علی ، محمد اسماعیل ، ملک شوکت حسین ، سید اختیار حسین شاہ ، محمد آصف لطیف اور کامران سہیل شامل تھے ۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ مراعات سے دیگر ملازمین کو بھی آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں