کمشنر اور آر پی او کا لودھراں میں محرم انتظامات کا جائزہ

کمشنر اور آر پی او کا لودھراں میں محرم انتظامات کا جائزہ

روٹس کا معائنہ، سکیورٹی اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

لودھراں (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی و ڈویژن انتظامیہ فیلڈ میں الرٹ ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور آر پی او عثمان اکرم گوندل نے لودھراں شہر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران دربار رفیق شاہ بخاری سے جمخانہ کلب تک محرم الحرام کے مرکزی روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈی پی او علی بن طارق نے ڈیڑھ کلومیٹر طویل روٹ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف، اے ڈی سی جی لیاقت علی گیلانی، سی اوز سید مصلح الدین اور عمر مختار، ڈی ایس پی عابد حسین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ محرم الحرام روٹ پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، شہر کی صفائی، لٹکتی بجلی کی تاروں کے خاتمے اور دیگر انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس و مجالس کے منتظمین کا مکمل اطمینان ضروری ہے اور سایہ دار مقامات پر پنکھوں کا انتظام بھی کیا جائے ۔آر پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ جلوس و مجالس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔کمشنر اور آر پی او نے محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں