خونخوار کتے کے حملہ، بچہ زخمی، مقدمہ درج

خونخوار کتے کے حملہ، بچہ زخمی، مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل درمیانی چاہ لئی والا میں خونخوار کتے کے حملے سے 9 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔۔۔

پولیس نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق عبدالرشید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ناصر عباس آرائیں نے اپنے خونخوار کتے کو کھلا چھوڑ رکھا تھا جو اس سے قبل بھی متعدد افراد کو کاٹ چکا ہے ۔ مدعی کے مطابق ملزم کو متعدد بار کتے کو باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی لیکن اس نے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کیا۔گزشتہ روز مدعی کا 9 سالہ بیٹا محمد اکرم گھر کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران کتے نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی دونوں پنڈلیوں پر کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ بچے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ناصر عباس آرائیں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں