تاش پر جوا کھیلتے 6ملزم گرفتار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تاش کے ذریعے جوا کھیلنے میں مصروف 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عاصم، سجاد، آصف، افضل، وسیم اور اکرام شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے جواء پر لگی ہوئی رقم 4200 روپے اور 4 موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی انسپکٹر زبیر انور نے ملزمان کیخلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ ضلع بھر میں جواریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔