موٹرسائیکلوں میں تصادم، ٹرک نے سوار کچل دالے ،1جاں بحق ،4زخمی
سکندرآباد (نامہ نگار )شجاع آباد کالی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ہے اور پیچھے سے آنے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک شخص جاں بحق چار افراد زخمی ہو گئے۔۔۔
تفصیل کے مطابق شجاع آباد کالی پل پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ہے پیچھے سے آنے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا حادثے میں حیات نامی شخص جاں بحق جبکہ 4افراد افراد زخمی ہوئے ہیں زخمی ہونے والوں میں امیر بخش،مبشر،ساقی اور ہاشم شامل ہیں لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔