محمد یاسین رمضان کمبوہ ڈی ای او مظفرگڑھ مقرر
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز پنجاب نے اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد یاسین رمضان کمبوہ کو ضلع ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ کا نیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) مقرر کر دیا ہے۔
محمد یاسین رمضان کمبوہ اس سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول بمب، ملتان میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر خدمات انجام دے رہے تھے ، جہاں انہوں نے اپنی محنت اور تعلیمی خدمات کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی اس تقرری کو محکمہ تعلیم میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے تدریسی و انتظامی دور میں طلبہ کی فلاح اور اساتذہ کی رہنمائی کو ہمیشہ ترجیح دی، جس کے باعث سکول کے تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئی۔