پاسبان رکشہ یونین کا بڑھتی ایل پی جی کی قیمتوں کے خلاف آج مظاہرہ
ملتان( لیڈی رپورٹر )پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین ملتان کی جانب سے آج 11 بجے دن عز یز ہو ٹل چو ک پر ایل پی جی گیس کی روزمرہ بڑھتی ہوئی۔۔۔
خود ساختہ قیمتوں اور بے لگام مافیا کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ صدر پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیور یونین پرویز اقبال بودلہ کی قیادت میں کیا جا ئے گا۔ بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیور شرکت کریں گے۔