مری حادثہ افسوسناک،دوران سفر احتیاط ضروری ، تیمورمہے

مری حادثہ افسوسناک،دوران سفر احتیاط ضروری ، تیمورمہے

گاڑی، ڈرائیور ، راستوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے ، رہنما پی ٹی آئی

ملتان( لیڈی رپورٹر )سینئر رہنماء تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے سانحہ مری میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ اور اظہا ر افسوس، ملتان سوتری وٹ سے تعلق رکھنے ایک ہی خاندان متعدد افراد سانحہ مری حادثہ میں وفات پا گئے اللہ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں مقام عطاء فرمائے ۔ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بڑی تعداد میں لوگ ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ خوشگوار ماحول میں اپنی فیملی کے ساتھ وہاں کاموسم انجوائے کرسکیں۔انجوائے کے ساتھ ہمیں احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنی چاہئیں۔ ٹرانسپورٹ (سفاری) کی مکمل دیکھ بھال، ڈارئیونگ کرنے والے شخص کی نیندمکمل ہو، راستوں اور منتخب کی گئی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئے تاکہ ناگہانی حادثات سے بچا جاسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں