بلوچستان میں ٹرانسپورٹ جلانا تشویشناک ، ساجد اعوان

بلوچستان میں ٹرانسپورٹ جلانا تشویشناک ، ساجد اعوان

واقعات سے بین الصوبائی تجارتی سرگرمیاں متاثرہورہی، اجلاس سے خطاب

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک ساجد اعوان نے بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومت سے جان و مال کے تحفظ اور متاثرین کے نقصانات کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک، چودھری وحید آرائیں، عبدالسلام ناصر، حاجی بلال لغاری اور دیگر ٹرانسپورٹر رہنماؤں نے بلوچستان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف ٹرانسپورٹ انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت اور بین الصوبائی تجارتی سرگرمیوں کے لئے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ اگر ٹرانسپورٹرز کو تحفظ نہ ملا تو اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے ۔اجلاس میں حکومت پاکستان، سکیورٹی اداروں اور صوبائی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کو فوری معاوضہ دیا جائے اور شاہراہوں پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیوروں اور تاجروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں