ڈیمانڈ نوٹسز جمع کرانے والوں کو کنکشن فراہمی کا حکم

ڈیمانڈ نوٹسز جمع کرانے والوں کو کنکشن فراہمی کا حکم

8991گھریلو کنکشنز،238سنگل فیز کنکشنز فراہمی کیلئے سامان جاری، گل محمد

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے مئی 2026ء کے اختتام تک ڈیمانڈ نوٹسز جمع کرانے والے صارفین کو نئے گھریلو اور کمرشل بجلی کنکشنز فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد کے مطابق گھریلو کنکشنز کے لئے 8991 جبکہ کمرشل کنکشنز کے لئے 238 سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز اور 91 ہزار 290 میٹر پی وی سی تار مختلف آپریشن سرکلوں کو فراہم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ریجنل سٹورز سے میٹرز حاصل کر کے نئے کنکشنز نصب کئے جائیں اور رپورٹ ہیڈکوارٹر ارسال کی جائے ۔اعداد و شمار کے مطابق ملتان سرکل کو 2030، وہاڑی 751، ساہیوال 1592، رحیم یار خان 1440، مظفرگڑھ 1002، بہاولنگر 1227 جبکہ خانیوال سرکل کو 1183 سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بروقت نئے کنکشنز کی سہولت دی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں