بجٹ میں عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیا گیا : راؤ بلال عبید

 بجٹ میں عوام کوکوئی ریلیف  نہیں دیا گیا : راؤ بلال عبید

سکندرآباد (نامہ نگار ) معروف سماجی رہنما راؤ بلال عبید نے موجودہ وفاقی بجٹ کو عوام دشمن اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ الٹا 36 سے زائد اشیائے ضروریہ پر مزید ٹیکس عائد کر کے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں حکومت عوامی ریلیف دینے میں مکمل ناکام رہی ہے اور بے جا ٹیکسوں و ریکارڈ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔ راؤ بلال عبید نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب ملک چلانے کی اہل نہیں رہی اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ، لہٰذا حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں