محرم روٹس پر انتظامات تیز، سٹریٹ لائٹس کی بحالی جاری

 محرم روٹس پر انتظامات تیز، سٹریٹ لائٹس کی بحالی جاری

جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر روشنی و سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر عزاداری جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر انتظامات کو تیز کر دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک اسد علی بدھ کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان عبداللہ، ایم او آئی عمران اور لائٹ انسپکٹر عبدالرحمن بھٹہ کی نگرانی میں تمام روٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ متعدد مقامات پر بند لائٹس کو دوبارہ فعال بنایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے روشنی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔انتظامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، سہولت اور روشنی کے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ شہری حلقوں اور انجمنوں کے نمائندوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں