ڈی جی پیسٹ وارننگ کا کپاس کے کھیتوں کا دورہ
مونڈکا (نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں کپاس کے کھیتوں کا دورہ کیا اور فصل کی مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں کپاس کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ ضلع میں کپاس کی فصل مجموعی طور پر بہتر حالت میں ہے تاہم کاشتکار رس چوسنے والے کیڑوں، گلابی سنڈی اور سفید مکھی پر کڑی نظر رکھیں اور نقصان دہ حد سے تجاوز ہونے پر فوری سپرے کریں۔