بجٹ عوام دشمن، غریب طبقہ مزید دباؤ کا شکار:مقصود قریشی
تنخواہ ، پنشن میں اضافہ مہنگائی کے مقابلے میں اناکافی ہے : رہنما جے یو آئی
ماہڑہ (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما زاہد مقصود احمد قریشی نے بجٹ 2026 کو غریب، مزدور، پنشنرز اور تنخواہ دار طبقے کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صرف 7 فیصد تنخواہوں اور معمولی پنشن اضافہ موجودہ مہنگائی کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ عام شہری پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ اپنی مراعات میں کئی گنا اضافہ کرتا ہے مگر غریب عوام کو صرف علامتی ریلیف دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور حکومت کو عوامی فلاح کے اقدامات کرنا ہوں گے ۔