مرکز ضیاء الاسلام میں عظمت قرآن سیمینار، حفاظِ کرام کی دستار بندی

 مرکز ضیاء الاسلام میں عظمت قرآن  سیمینار، حفاظِ کرام کی دستار بندی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) مرکز ضیاء الاسلام اہلحدیث وہاڑی کے زیر اہتمام لالہ زار کالونی میں عظمت قرآن سیمینار اور تقریب تکمیل حفظ قرآن نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔

 اس بابرکت تقریب میں فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالمنان راسخ نے صدارت کی جبکہ علامہ ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اور قاری القرآن مولانا قاری محمد خالد مجاہد نے خصوصی شرکت کی اور درسِ قرآن و اصلاحی خطابات پیش کیے ۔تقریب میں مرکز ضیاء الاسلام سے حفظ قرآن مکمل کرنے والے 9 طلبہ اور 2 طالبات کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد و یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قرآنِ مجید کی تعلیمات پر عمل کو دنیا و آخرت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے حفاظِ کرام اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں