ادھار رقم لے کر جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وارڈ نمبر 8 کے رہائشی محمد عثمان ولد رفیق احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ فرنیچر کا کام کرتا ہے ۔
وارڈ نمبر 5 کا رہائشی محمد ندیم اس کی دکان پر آیا اور 8 لاکھ 50 ہزار روپے ادھار مانگے ، جو 15 دن میں واپس کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ مدعی کے مطابق اس نے رقم دے دی تاہم ملزم نے الائیڈ بینک کا چیک دیا جو رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا۔ رقم مانگنے پر ٹال مٹول اور بعد ازاں انکار کیا گیا۔ کوٹ ادو سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔