سمال انڈسٹریز کے 65 پلاٹ اوپن نیلامی میں فروخت

 سمال انڈسٹریز کے 65 پلاٹ  اوپن نیلامی میں فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام ریجنل ڈائریکٹر عمارہ منظور خان کی نگرانی میں صنعتی پلاٹوں کی تاریخی اوپن نیلامی مکمل ہو گئی۔

شفاف اور منظم انتظامات کے باعث خانیوال اور میاں چنوں کے مجموعی طور پر 65 صنعتی پلاٹ کھلی بولی کے ذریعے فروخت کر دیے گئے ۔ تقریب میں صدر بورڈ آف منیجمنٹ احمد رضا اور صنعتی رہنما لیاقت غوری بھی موجود تھے ۔ خانیوال انڈسٹریل اسٹیٹ کے 42 جبکہ میاں چنوں انڈسٹریل اسٹیٹ کے 23 پلاٹوں کے لیے کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں