ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا دورہ ملتان ڈویژن
ملتان (کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر اقبال نے نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن، وہاڑی، لودھراں اور خانیوال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔۔۔
، ان کا مورال بلند کیا اور منشیات کے خلاف جاری آپریشنز، انتظامی امور اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے ملتان میں جاری بھرتی کے عمل برائے لیڈی کانسٹیبلز اور جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے امیدواروں کے انٹرویوز کا جائزہ لیا اور بھرتی کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔