کیمسٹری کی پی ایچ ڈی سکالر کا پبلک ڈیفنس آج ہوگا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کی پی ایچ ڈی اسکا سدرہ مصطفی کا پبلک ڈیفنس آج صبح 11 بجے کچہری کیمپس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔۔
ترجمان کے مطابق ان کا تحقیقی مقالہ \"متبادل پائریڈین مرکب کی ترکیب، خصوصیات اور حیاتیاتی سرگرمیاں\" کے عنوان پر مشتمل ہے تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول ہوں گی ۔